Generative AI Tutorial
کون سا اے آئی آپ کے کام کے لیے بہترین ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اتنے سارے اے آئی اپپس میں سے کون سا آپ کے کام کے لیے بہترین ہوگا؟
آئیے سمجھتے ہیں۔
چھوٹاماڈل یا بڑاماڈل ؟
اے آئی کے دماغ کو ہم سائز کے حساب سے سمجھ سکتے ہیں۔ چھوٹے دماغ والا اے آئی آسان کام کر سکتا ہے جیسے کہ آپ کا
پیغام پڑھ کر جواب لکھنا۔ جبکہ بڑے دماغ والا اے آئی مشکل کام بھی کر سکتا ہے جیسے کہ ایک پوری کہانی لکھنا۔
کس کام کے لیےکونسا اے آئی استعمال کریں؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ اے آئی صرف ایک ہی قسم کا کام کرے تو آپ کو چھوٹے دماغ والا اے آئی کافی ہوگا۔ لیکن اگر آپ
چاہتے ہیں کہ
اے آئی بہت سارے مختلف کام کر سکے تو آپ کو بڑے دماغ والے اے آئی کی ضرورت پڑے گی۔
اپنا دماغ استعمال کریں
سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ مختلف اے آئی آزما کر دیکھیں۔ ہر اے آئی کا اپنا مزاج ہوتا ہے۔ آپ کو شاید کئی اے آئی
آزما کر دیکھنے پڑیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ کون سا آپ کے کام کے لیے بہترین ہے۔
خلاصہ
یاد رکھیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اپنے کام کی ضرورت کے مطابق اے آئی کا انتخاب کرنا چاہیے۔
!اگر آپ کے اے آئی کے بارے میں کوئی سوالات ہیں، تو کمنٹس میں پوچھیں